ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور:لائنس کلب مرڈیشور بہترین سماجی خدمات انجام دے رہاہے: ضلعی گورنر

مرڈیشور:لائنس کلب مرڈیشور بہترین سماجی خدمات انجام دے رہاہے: ضلعی گورنر

Sun, 26 Mar 2017 21:05:41    S.O. News Service

بھٹکل:26/مارچ(ایس اؤنیوز)لائنس کلب مرڈیشور کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں سرکاری ہائی اسکول تیرن مکی کو تعلقہ کی بہترین ہائی اسکول قراردیتے ہوئے ’’واجنتی‘‘نامی ایوارڈ سے نوازاگیا۔ نیو انگلش ہائی اسکول کے بہترین استاد ایم ایچ نائک کو’’اُڈوپو‘‘ایوارڈ سے عزت بخشی گئی ۔ موسٹ پاپولر اسپیکر کا خطاب جیتنے والے پرشانت نائک کی لائنس کلب کی طرف سے تہنیت کی گئی۔ سرکاری لوئر پرائمری اسکول بنگارمکی اور سرکاری لوئر پرائمری اسکول سولیبلو کو گودریج الماریاں بطور عطیہ دی گئیں۔ اسی موقع پر ہوناور کے شیوانی بک اسٹال کے مالک لائن کرشنا مورتی بھٹ نے سبھاتی، بیدرےمنے ،ہری کانت کیری کی آنگن واڑی مراکز کو فی کس 4000ہزار روپئے کے طورپر تعلیمی اشیاءکا عطیہ دیا۔ لائنس کلب کے ضلعی گورنر ایم جے ایف لائن ویرنا ہیرے گوڈر، ان کی زوجہ ، لائنس کلب مرڈیشور کے صدر ڈاکٹر وادی راج بھٹ نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے توممبر المیڑا نے شکریہ اداکیا۔ڈائس پر ایم جے ایف لائن ویرنا ہیرےگوڈر اور ان کی بیوی ، ڈاکٹر وجئے شری بھٹ، سکریٹری سریش نائک، خازن موہن نائک وغیرہ موجود تھے۔ ممبر ناگیش مڈیوال اور کرشنا ہیگڈے نے نظامت کی۔ اس مو قع پر شہر کی معزز شخصیات ، اساتذہ وغیرہ موجود تھے۔

پروگرام سے قبل لائنس کلب کے ضلعی گورنر 24مارچ کو لائنس کلب مرڈیشور کا دورہ کرتے ہوئے کلب کی سالانہ کارکردگی کاجائزہ لینےکے بعد سال بھر میں 50سے زائد سرگرمیوں کو انجام دینے پر مبارکباد ی پیش کرتے ہوئے ان کی ستائش کی۔


Share: